مریم نواز نے سینیٹ الیکشن میں دھاندلی کی ویڈیو شیئر کردی


 

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سینیٹ الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کر دی۔ انہوں نے کہا کہ پریزائیڈنگ آفیسر کی عملے سے بات چیت سنیئے۔ انتخابی عملے نے پریزائیڈنگ آفیسر بیرسٹرسیف کو تحریک کے حق میں نتائج سے آگاہ کیا توسیف اللہ نے کہا کہ یہ تو اڑ گئے ہیں، 54 حق (فیور) میں پڑے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے سینیٹ الیکشن میں ووٹنگ کی گنتی کے بعد اس وقت کی ویڈیو شیئر کردی ہے، جب حتمی نتائج سے پریزائیڈنگ آفیسر بیرسٹر سیف کو عملے کا رکن تحریک عدم اعتماد کے حق اور مخالفت میں پڑنے والے ووٹوں سے آگاہ کر رہا ہے۔ ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ بیرسٹرسیف اللہ عملے کے رکن کی بات پر کہہ رہے ہیں کہ یہ تو اڑ گئے ہیں، (شاید وہ مسترد  ووٹوں کی بات کررہے تھے)۔ بیرسٹر سیف اللہ نے پھر عملے کے رکن کے بتانے پر کہا کہ اچھا 54 ووٹ فیور میں ہیں، ٹھیک ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).