شوبز ڈائری: سنی لیونی کے فلمی فون نمبر سے دلی کا شخص پریشان

نصرت جہاں - بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لندن

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سنی

Getty Images

کیا آپکو لگتا ہے کہ انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ مقبول اداکارہ سنی لیونی کھلے عام اپنا ٹیلی فون نمبر کسی کو دیں گی؟ حقیقت میں تو ایسا نہیں ہوا لیکن فلم ارجن پٹیالہ میں سنی لیونی نے اداکار دلجیت دوسانج کو جو نمبر دیا تھا وہ دراصل دلی کے ایک شخص پُنیت اگروال کا تھا۔

بیچارے پنیت اگروال اس ٹیلی فون نمبر کے سبب راتوں رات مشہور تو ہوئے ہی ساتھ ہی مصیبت کا شکار بھی ہوئے کیونکہ اب انھیں دن بھر میں سینکڑوں ٹیلی فون کالز موصول ہو رہی ہیں۔

پنیت ان کالز سے بیحد پریشان ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ لوگ انھیں فون کر کے سنی لیونی سے بات کرنے کی درخواست کر رہے ہیں اور کچھ منچلے انھیں حراساں بھی کر رہے ہیں۔

پنیت کہتے ہیں کہ اس سلسلے میں انھوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے کیونکہ لوگ فون پر ان سے بیہودہ باتیں کر رہے ہیں تاہم پولیس نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی اس لیے پنیت نے اب عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ فلم ارجن پٹیالہ 26 جولائی کو ریلیز ہوئی تھی۔

فردوس جمال نے ماہرہ کو کیا کہہ دیا؟

ماہرہ

Getty Images

پاکستان کے ٹی وی ایکٹر فردوس جمال نے ایک ٹی وی شو میں اداکارہ ماہرہ خان کی عمر اور اداکارانہ صلاحیتوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ‘اب انھیں ماں کے کردار ادا کرنے چاہیے اور وہ ایک درمیانے درجے کی اداکارہ ہیں’۔

اس کے جواب میں سوشل میڈیا پر انڈسٹری کے کئی فنکاروں نے ماہرہ کی حمایت میں ٹویٹ کی۔

البتہ ماہرہ نے خود انتہائی پروقار انداز اور الفاظ میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں کسی کا نام لیے بغیر ایک خط لکھا جس میں انھوں نے پہلے اُن لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے ماہرہ کے حق میں بیان دیے تھے اور ساتھ ہی لکھا کہ انھیں اپنے کام پر فخر ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

ماہرہ نے لکھا کہ ‘آئیں، نفرت سے بھری اس دنیا میں محبت کا انتخاب کریں۔ دوسرے لوگوں کی آرا کا احترام کریں اور اس ذہینیت کے خلاف کھڑے ہوں جس کے مطابق ایک عورت کامیاب یا بااختیار ہونا کوئی عیب ہے۔ نہیں، یہ کوئی عیب نہیں بلکہ نعمت ہے۔’

View this post on Instagram

We are the present. What we do and how we do it, is our future. Thank you to all those who have come out to support me- I did not ask for it and that makes it even more special. As an artist I am proud of my industry. I’m grateful to my senior artists for paving the way for people like me and so many others. I am also proud of myself. In this journey of mine, I can proudly say that I have done what I thought was right and never succumbed to what others thought was right for me. That – I will continue to do. InshAllah. In a world full of hate, let’s choose to love. Let’s be tolerant of other people’s opinions and let our fight be against the mindset -that a successful woman is a scary thought. No it isn’t. It’s a beautiful and empowering one. Let us stop picking on one another so that this industry and our country thrives like no other. I read somewhere that ‘Stardom’ in Latin means – thank you to the fans when it was lonely. Stardom it is then! Love and Gratitude, X

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

ماہرہ نے ہمسفر جیسے پاکستانی ڈرامہ سیریل کے بعد انڈین سپر سٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں کام کیا اور انھیں پاکستان کی کامیاب اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔

جہاں تک فردوس جمال صاحب کا تعلق ہے، وہ ماضی کے ایک کامیاب اداکار ہیں اور آجکل فرصت کے لمحات گزار رہے ہیں۔

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ماہرہ جیسے بڑے نام کو نشانہ بنا کر فروس صاحب ایک بار پھر شہرت کی روشنی کے فراق میں ہیں۔

 

رتک

Getty Images

رتک روشن کی کامیابیوں کا سفر جاری

باکس آفس پر فلم ’سپر تھرٹی‘ کی کامیابی کے بعد اب رتک روشن کرش کے سیکوئل ’کرش 4‘ کی تیاری میں ہیں۔

حال ہی میں رلیز ہونے والی رتک کی فلم سپر تھرٹی نے انڈین باکس آفس پر ڈیڑھ سو کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے۔

رتک روشن نے میڈیا سے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کرش فور کی شوٹنگ شروع ہونے والی ہے۔ ساتھ ہی رتک نے اس بات کا بھی اشارہ دیا ہے کہ وہ امیتابھ بچن کی ہٹ فلم ‘ستے پہ ستہ’ کے ری میک میں امیتابھ بچن کا کردار نبھانے والے ہیں۔

سوہا علی خان کی لندن میں چھٹیاں

اداکارہ سوہا علی خان اور انکے شوہر کنال کھیمو آجکل چھٹیاں منانے لندن پہنچے ہوئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

Pause for breath #londondiaries #parksandrec

A post shared by Soha (@sakpataudi) on

سوہا نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی عنایہ کے ساتھ اپنی ایک تصویر شئیر کی اور بیچاری بیہودہ ٹرولنگ کا شکار ہوئیں۔

تصویر میں سوہا خاصی پتلی نظر آرہی ہیں۔ تصویر پر لوگوں نے جس طرح کہ کمنٹس کیے، انھیں پڑھ کر ایسا محسوس ہوا کہ کچھ لوگ کتنی بے حسی اور بدتمیزی کے ساتھ اپنے بیہودہ خیالات کا اظہار کر سکتے ہیں اور اس کا اندازہ شاید خود انھیں بھی نہیں ہوگا کہ ان کے کچھ جملے کس حد تک کسی کی دل آزاری کر سکتے ہیں۔

اب چاہے وہ کوئی سلیبریٹی ہی کیوں نہ ہو، کیونکہ آخر ہیں تو ہم سب انسان ہی۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 10841 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp