میر حاصل بزنجو کی طبیعت اچانک خراب: ہسپتال میں داخل کر لیا گیا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال داخل کرایا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق میر حاصل بزنجو کینسر کے مریض ہیں اور انہیں طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال داخل کرایا گیا ہے۔ ان کا علاج کراچی کے پرائیویٹ ہسپتال میں جاری ہے اور جمعہ کی رات کو ان کی کیمو تھراپی کی جائے گی ۔

خیال رہے کہ ایک روز پہلے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ صادق کے متبادل کے طور پر میر حاصل بزنجو کو چیئرمین کے عہدے کیلئے نامزد کیا گیا تھا تاہم صادق سنجرانی اپنی کرسی بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے پر میر حاصل بزنجو نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید پر سینیٹ الیکشن میں مداخلت کا الزام عائد کیا تھا ۔ ان کے اس الزام پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے رد عمل میں اسے بے بنیاد قرار دیا تھا۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •