اداکارہ مندرا بیدی نے 47 سال کی عمر میں بولڈ بکنی تصویروں سے تہلکہ مچا دیا


اپنی جسمانی فٹنس کیلئے پہچانی جانے والی بالی ووڈ کی اداکارہ مندرا بیدی نے 47 سال کی عمر میں اپنی بکنی تصویروں سے تہلکہ مچا دی اہے۔

مندرا بیدی گزشتہ دنوں مالدیپ میں چھٹیاں گزارنے کیلئے گئی تھیں۔ اس دوران ان کے ساتھ پوری فیملی بھی تھی۔ مندرا بیدی نے اس دوران انسٹاگرام پر اپنی کئی بکنی تصویریں شیئر کی ہیں ۔ مندرا کی عمر بھلے ہی 47 سال ہو، لیکن جسمانی فٹنس میں وہ کسی کو بھی پیچھے چھوڑ سکتی ہیں۔

مندرا بیدی نہ صرف اداکارہ ہیں بلکہ نیوز پرزینٹر اور ہوسٹ بھی رہ چکی ہیں۔ مندرا اس عمر میں بھی کافی خوبصورت ہیں۔ تاہم مندرا کی مختصر لباس مین تصویروں پر بہت سے لوگوں نے تنقید بھی کی ہے۔ ایک شخص نے لکھا کہ کم سے کم اپنی عمر کے بارے میں تو سوچ لیتیں۔ آزادی کے نام پر آپ پوری دنیا کے سامنے اسٹرپ نہیں کر سکتیں۔ دوسری طرف کئی لوگوں کو مندرا کی یہ تصویریں کافی پسند بھی آئیں اور انہوں نے تعریفیں بھی کیں۔ خیال رہے کہ مندرا کبھی تنقید کرنے والوں کی پروا نہیں کرتیں۔ مندرا کافی برسوں سے ٹی وی سے دور ہیں، لیکن سوشل میڈیا پر اکثر جلوے بکھیرتی نظر آتی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).