ترینامول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں کی ہنی مون تصویریں وائرل ہو گئیں


بنگالی اداکارہ نصرت جہاں نے 2019 میں سیاست شروع کی اور پہلے ہی برس میں ترینامول کانگریس کے ٹکٹ پر پارلیمنٹ جا پہنچیں۔ ان کے لباس اور عادات و اطوار پر اکثر تنقید کی جاتی ہے۔ نصرت جہاں شادی کے بعد مانگ میں سندور لگا کر اور منگل سوتر پہن کر پارلیمنٹ پہنچیں تو کئی لوگ ناراض ہوگئے۔ حالانکہ ان ناراض لوگوں کو نصرت نے اپنے ہی انداز میں سیدھا جواب بھی دیا۔ اب شادی کے تقریبا دو ماہ بعد نصرت جہاں اپنے مصروف شیڈیول سے وقت نکال کر ہنی مون منانے نکلی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی بے حد خوبصورت تصویریں سامنے آئی ہیں۔

نصرت جہاں ان تصویروں میں مغربی لباس میں نظر میں نظر آ رہی ہیں۔ ان تصویروں کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ وہ مالدیپ میں ہیں اگرچہ انہوں نے جگہ کا انکشاف نہیں کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).