سشما سوراج انتقال کر گئیں


سابق بھارتی وزیر خارجہ اور بی جے پی کی سینئیر لیڈر سشما سوراج آج رات دل کا دورہ پڑنے کے باعث آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ممیں انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 67 برس تھی۔

سشما سوراج نریندر مودی کی پہلی حکومت کی اہم ترین وزیر تھیں۔ انہوں نے اپنی صحت کے مسائل کے باعث 2019 کا الیکشن نہیں لڑا۔

نریندر مودی کے حلف اٹھانے کے بعد سشما سوراج نے ٹویٹر پر ایک جذباتی پیغام لکھا اور نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ “شری پردھان منتری، آپ نے وزیر خارجہ کے طور پر پانچ برس تک مجھے میرے ہم وطنوں اور اوورسیز ہندوستانیوں کی خدمت کرنے کا موقع دیا، اور ذاتی طور پر مجھے اس تمام دور میں بھرپور عزت بخشی۔ میں آپ کی بہت زیادہ شکرگزار ہوں۔ میں دعا کرتی ہوں کہ آپ کی حکومت مزید کامیاب ہو”۔

سشما سوراج کا لوگوں سے تعلق بہت مضبوط تھا۔ شروع میں انہیں نریندر مودی کے حریف کے طور پر دیکھا جا رہا تھا مگر وہ وزیر خارجہ کے رول میں فٹ ہو گئیں۔ وہ بیرون ملک مشکل میں مبتلا کسی بھی ہندوستانی کے لئے مشکل کشا کا کردار ادا کرنے کے لئے مشہور تھیں۔

بہت سے ایسے پاکستانیوں کے لئے انہوں نے ویزے کے مسائل بھی حل کیے جو طبی امداد حاصل کرنے کے لئے ہندوستان جانا چاہتے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).