عامر خان کی بیٹی ایرا خان کا بولڈ فوٹو شوٹ وائرل ہو گیا


فلوں کے شائق ہمیشہ اپنے پسندیدہ اسٹارز کے بچوں کو پردے پر دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ اب خبر ہے کہ جلد ہی عامر خان کی بیٹی ایرا خان بھی پردہ سکرین پر آ سکتی ہیں۔

ایرا خان نے حال ہی میں ایک فوٹو شوٹ کروایا ہے۔ ایرا نے اس کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور لوگ تصویر میں ان کا انداز دیکھ کر ابھی سے ان کے فین ہوگئے ہیں۔

اس تصویر نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی ہے۔ ان کی آنکھوں میں اعتماد نظر آتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ یہ فوٹو شوٹ کسی بیگ کی برانڈ کیلئے ہو کیونکہ ایرا اور ان کے ساتھ والی ماڈل دونوں کے پاس ہینڈ بیگ رکھا ہے۔

اس فوٹو شوٹ کے بعد قیاس کیا جا رہا ہے کہ عامر خان کی بیٹی ایرا خان جلد ہی بالی ووڈ میں انٹری کر سکتی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).