حقیقی زندگی میں کافی شرمیلی ہوں: سنی لیون


اداکارہ سنی لیون کا کہنا ہے کہ وہ حقیقی زندگی میں کافی شرمیلی ہیں۔

بالی ووڈ میں سنی لیون کی شہرت بولڈ اور شہوانی اداکارہ کی ہے لیکن سنی کا کہنا ہے کہ وہ ذاتی زندگی میں کافی باحیا ہیں۔

سنی لیون نے کہا کہ “جب میں کسی تقریب، پروگرام یا ایوارڈ تقسیم کی محفل میں ہوتی ہوں تو اس وقت میں کافی شرمیلی ہوتی ہوں۔ میں جانتی ہوں کہ لوگوں کے لئے اس بات پر یقین کرنا مشکل ہوگا کہ حقیقی زندگی میں میں کس حد تک شرمیلی ہوں۔ میں اپنی ذاتی زندگی میں ہمیشہ ویسی نہیں ہوتیں جیسا کہ لوگ مجھے اسکرین پر دیکھتے ہیں”۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).