مریم نواز کی گرفتاری: تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی میں پارلیمنٹ کے باہر جھگڑا


مریم نواز کی گرفتاری پر پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی میں جھڑپ ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق مریم نواز کی گرفتاری کے بعد اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا واک آﺅٹ کر دیا۔ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر مراد سعید پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرنے لگے تو مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی اور کارکنوں نے ان کا گھیراﺅ کرلیا اور ان کو میڈیا سے گفتگو کرنے سے روک دیا جس پر پی ٹی آئی اور ن لیگ کے ارکان اسمبلی میں جھڑپ ہو گئی۔ دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں مکوں اور لاتوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ لیگی ارکان اسمبلی نے مراد سعید کا راستہ روک لیا، پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی دیر تک وہیں کھڑے رہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).