زرتاج گل وزیر پھر میدان میں: بلاول بھٹو کے لئے انتہائی غلیظ زبان میں ٹویٹ


وزیر مملکت برائے ماحولیات اور پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے بارے میں انتہائی نامناسب الفاط استعمال کئےہیں۔

زرتاج گل وزیر نے اس ٹویٹ میں بلاول بھٹو کو نہ صرف کھلی گالیاں دی ہیں بلکہ ان کے والد آصف زرداری پر بھی بے نظیر بھٹو کے حوالے سے انتہائی سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔

سیاسی حلقوں میں پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی کی رکن کی طرف سے سیاسی مخالفین کے بارے میں ایسی درشت زبان کے استعمال اور بے بنیاد الزامات پر افسوس ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل وزیر کا ایک سکینڈل سامنے آیا تھا۔ جس میں انہوں نے وفاقی سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ کر اپنی بہن کی نیکتا مین تعیناتی کی سفارش کی تھی۔ تاہم بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان کے دو ٹوک حکم پر انہوں نے اپنا خط واپس لے لیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).