پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی؟ فردوس عاشق اعوان


وزیر اعظثم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کسی سینما میں بھارتی فلموں کی نمائش نہیں ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کسی سینما میں بھارتی فلموں کی نمائش نہیں ہوگی۔ ڈراموں، فلموں اور اس نوع کے بھارتی مواد کے پاکستان میں نشر ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کے زخموں پر مرہم رکھیں گے۔ ہروہ اقدام کریں گے جس سے عظیم کشمیریوں کے بے مثال حوصلے مزید بلند ہوں۔

تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر معاشی اثرات کے حامل اس فیصلے کا اعلان سرکاری نوٹی فی کیشن کی بجائے ٹوئٹر پر کیا گیا ہے۔ کیا یہ اعلان بھی حکومتی ارکان کی غیر ذمہ دارانہ روش کا تسلسل ہے؟

واضح رہے کہ قبل ازین وزیر ریلوے شیخ رشید نے سمجھوتہ ایکسپریس کی بندش کا اعلان کیا تھا لیکن ایک دوسرے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں یہ معاملہ زیر بحث نہیں آیا۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).