راکھی ساونت نے مقبوضہ کشمیر میں ہنی مون منانے کا اعلان کر دیا


اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی اداکارہ راکھی ساونت ان دنوں اپنی شادی کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ راکھی ساونت نےاپنی شادی کی تصویریں تو شیئر کیں لیکن ابھی تک اپنے شوہر کی جھلک نہیں دکھائی۔ راکھی کا کہنا ہے کہ ان کے شوہرمیڈیا کے سامنےنہیں آنا چاہتے۔ راکھی نےکہا کہ ‘میرے شوہر کو میڈیا وغیرہ بالکل پسند نہیں ہے۔

شادی کی ان گھسی پٹی خبروں کے درمیان اب کشمیر سے 370 ہٹائے جانے کے بعد راکھی ساونت کے ایک بیان نے ہنگامہ اٹھا رکھا ہے۔

راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو میں بھارتی وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا۔ راکھی کا کہنا ہے کہ اب کشمیر ہمارا ہوگیا ہے۔ راکھی ساونت نے انکشاف کیا کہ کشمیر سےآرٹیکل 370 ہٹانے کیلئے انہوں نے مودی سے گزارش کی تھی۔ انہوں نے کہا شکریہ مودی جی ہماری بات ماننے کیلئے۔ اس ویڈیو میں راکھی نے یہ بھی کہا ہے اب تو کشمیر ہمارا ہو گیا ہے۔ اب میں کشمیر میں ہی ہنی مون منانے جاؤں گی۔

حال ہی میں راکھی ساونت نے ‘ہندوستان ٹائمز’ کو ایک انٹرویومیں بتایا تھا کہ ان کے شوہر میڈیا کے سامنے نہیں آنا چاہتے۔ شادی تو فیملی کے بیچ ہوتی ہے، دنیا کو تھوڑے ہی بلانا ہوتا ہے’۔ اس سے پہلے راکھی ساونت نےانکشاف کرتے ہوئےکہا تھا کہ ‘میرے شوہر رتیش امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ رتیش ڈونالڈ ٹرمپ کی ٹیم کا اہم حصہ ہیں’۔

راکھی ساونت نےاپنی لواسٹوری کے بارے میں بتایا کہ ‘میرا پہلا ٹی وی انٹرویودیکھنے کے بعد ہی رتیش میرے فین بن گئے تھے۔ انہیں جاننے کے بعد میں نے یسوع مسیح سے بہت دعا کی تھی کہ میں ان کی ہی بیوی بنوں۔ ہم نے وہاٹس ایپ چیٹ شروع کی اور انہوں نے مجھے وہاٹس ایپ پر پرپوزکیا تھا۔ میری ماں، بھائی اورسبھی لوگ کافی پرجوش تھے۔ ہوٹل میں ہم نے ہندو اور کرسچین ویڈنگ کی۔ اسی دن ہم نے کورٹ میرج کی تھی’۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).