محراب پور: سرکاری سکول میں نوجوان سے غیر اخلاقی ڈانس کروانے پر 18 اساتذہ معطل

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

محراب پور کے سرکاری سکول میں نوجوان سے غیر اخلاقی ڈانس کروانے پر 18 اساتذہ کو معطل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ فیروز کے علاقے محراب پور میں بھریاروڈ ہائر سیکنڈری سکول میں نوجوان سے غیر اخلاقی ڈانس کروانے والے اساتذہ کے خلاف محکمہ تعلیم نے کارروائی کرتے ہوئے 18 اساتذہ کو معطل کر دیا۔

معطل ہونے والوں میں پرنسپل ذوالفقار کیریو، مشتاق سومرو، لطیف عباسی، طارق آرائیں، خالد آرائیں و دیگر شامل ہیں، جن کی معطل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سکول انتظامیہ نے یوم آزادی تقریب میں نوجوان سے خواتین کے لباس میں غیراخلاقی ڈانس کروایا تھا اور ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد محکمہ تعلیم سندھ نے اساتذہ کے خلاف کارروائی کردی ہے ۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •