لاہور میں سیلز گرل پر تشدد کرنے والی خاتون صدف طارق گرفتار

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور سیلز گرل پر تشدد کرنے والی خاتون صدف طارق کو گرفتار کرلیا گیا۔ لاہور میں فیکٹری ایریا کے نجی شاپنگ مال پیکجز مال کی میک شاپ میں سیلز گرل انزیلا پر تشدد کے واقعے میں ملوث خاتون کو پولیس نےگرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کے خلاف سیکیورٹی انچارج کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق صدف طارق نامی خاتون کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کے بعد عمل میں آئی۔

اس سے قبل ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی،جس میں خاتون، ایک سیلز گرل کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹ رہی ہے اور اس سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ سیلز گرل نے اس کی فرمائش پر آئینہ فراہم نہیں کیا۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •