رنبیر کپور نے کترینہ کیف سے بریک اپ کی وجہ بتا دی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کترینہ کیف سے بریک اپ کے بعد پہلی مرتبہ بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے خاموشی توڑی اور بتایا کہ آخر کیوں ان کا بریک اپ ہوا۔ رنبیر کپور نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمارا رشتہ بہت سی وجوہات کی وجہ سے ٹوٹا، جس میں ایک اہم وجہ ادھر ادھر سے آنے والی بے بنیاد افواہیں تھیں۔

رنبیر نے بتایا کہ جب کوئی رشتہ ٹوٹ جاتا ہے تو درد بھی ہوتا ہے۔ کترینہ کیف میری زندگی میں بہت متاثر کن خاتون تھیں، میرے والدین کے بعد اگر کوئی میری زندگی میں اثر رکھتا ہے ، تو وہ کترینہ کیف ہی تھیں، لیکن ہمارا رشتہ ٹوٹ گیا، جس کا مجھے انتہائی افسوس ہے۔

رنبیر کپور اور کترینہ کیف فلم ‘عجب پریم کی غضب کہانی” کے سیٹ پر ایک دوسرے سے ملے تھے۔ اسی فلم کے دوران دونوں ایک دوسرے کے قریب آ گئے تھے۔ دونوں کئی برس تک لیو ان ریلشن شپ میں رہ رہے تھے، لیکن اچانک 2016ء کے ابتدائی مہینوں میں دونوں کا رشتہ ٹوٹ گیا۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •