جس حد تک ممکن ہوا، میں کنواری  ہی رہوں گی: کترینہ کیف

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ شادی نہیں کروں گی۔ جس حد تک ممکن ہوا کنواری ہی رہوں گی۔

اداکارہ کترینہ کیف نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہو ئے کہا ہے کہ حقیقتاً وہ نہیں جانتی کہ وہ ہمیشہ تنہا رہ پائیں گی یا نہیں تاہم جس حد تک ممکن ہو سکا وہ کنواری ہی رہیں گی۔ کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ شاید شادی ایک ایسا لفظ ہے جس کو میں سمجھ نہیں پائی اور مجھے نہیں لگتا کہ میں اچھی بیوی ثابت ہوں گی۔

یاد رہے کہ کترینہ کیف اور سلمان خان بہترین دوست ہیں اور کئی لوگ انہیں ایک عرصے تک پریمی جوڑا بھی سمجھتے رہے۔ پھر  کترینہ کیف  کی رنویر کپور کے ساتھ بھی قربتیں رہیں۔ دونوں کئی برس تک ایک ہی گھر مین رہتے رہے۔ یہ بھی سنا گیا کہ دونوں شادی کرنے جا رہے ہیں لیکن پھر 2016 کی ابتدائی مہینوں میں معاملات میں کچھ خرابی آئی اور اس جوڑی میں بھی دوریاں پیدا ہونے لگیں۔

کترینہ کیف نے اعتراف کیا ہے کہ رنویر کپور سے جدائی کا وقت ان کے لیے مشکل تھا لیکن اس نے انہیں مزید مضبوط بنایا۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •