سلامتی کونسل نے جمعہ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال پر اجلاس طلب کر لیا


کشمیر پر بھارتی قبضے کا معاملہ 50 سال بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل تک پہنچ گیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال پر اجلاس جمعہ کو طلب کر لیا ہے۔ یہ اجلاس پاکستان کے مطالبے پر بلایا گیا ہے۔ بھارت نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے جانے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی مگر ناکام رہا۔

پچاس سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ سلامتی کونسل کشمیر کے معاملے پر اجلاس منعقد کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں روس کے مندوب نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہمارا ملک کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس کی مخالفت نہیں کرے گا۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں احتجاج سے بچنے کے لیے بھارت کے ظالمانہ اقدام کے تحت مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہے۔ جس کے باعث شہریوں کے پاس اشیائے خور و نوش کی قلت ہوگئی ہے۔ جبکہ ٹیلی فون، انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس سمیت مواصلاتی رابطے معطل ہونے سے اطلاعات کا حصول بھی ناممکن ہوگیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).