پاکستان ایشین ٹائیگر بننے کے لیے نہیں بنا: عمران خان


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایشین ٹائیگر بننے کے لئے نہیں بلکہ ریاست مدینہ کے اصولوں اور شریعت پر عمل درآمد کے لئے بنا تھا۔

اسلام آباد میں صحت سہولت سے متعلق تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ماضی کےسربراہ حکومت پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کی باتیں کرتے تھے۔ کسی کا وژن صرف یہی تھا کہ لاہور کو پیرس بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ رحم، عدل و انصاف کے اصولوں پر قائم کی گئی تھی، ان اصولوں پر عمل کرنے سے ہی اللہ پاکستان کو اُٹھائے گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان جس وژن پر بنا تھا ہم اس سے بہت دور چلے گئے ہیں۔ ہمیں واپس اسی وژن پر آنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے بہت اہم ہے کہ غربت کی لکیر کےنیچے افراد کو ہیلتھ انشورنس دیں، مجھے ہر ہفتے، ہر وزارت ایک چیز ضرور بتائے گی جو وہ کرے گی اور اس سے عام آدمی کی زندگی بہتر ہو گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).