شمالی کوریا دنیا کے لیے خطرہ ہے : جان کیری


\"jhonامریکی وزیرخارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کا حامل شمالی کوریا دنیا کے لئے خطرہ ہے۔
اپنے چینی ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جان کیری کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہے اورامریکا اپنے ملک، دوست ممالک اوراتحادیوں کو خطرے سے بچانے کے لئے جو ممکن ہوسکا کرے گا جب کہ امریکا اور چین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ممبر ہیں اور دونوں ملک شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل کرنے کے پابند ہیں۔
دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ جان کیری کے دورہ چین کے دوران شمالی کوریا کا معاملہ ایجنڈے میں سرفہرست تھا اس لئے اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کے دوران جان کیری نے کسی چیز کو پوشیدہ نہیں رکھا اوراس معاملے پر کھل کربات کی کہ چین شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے معاملے پرمزید اقدامات کرسکتا تھا۔
واضح رہے کہ چین کو شمالی کوریا کا سفارتی اور معاشی محافظ سمجھا جاتا ہے جب کہ ہائیڈروجن بم کے تجربے کا اعلان کئے جانے کے بعد چین نے شمالی کوریا کے سفیر کو وضاحت کے لئے طلب کرلیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments