شیخ رشید کو بدتمیز سیاستدان ہونے پر انڈے مارے: انڈے مارنے والے مرد اور خاتون کا ویڈیو بیان


وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو برطانیہ میں انڈے مارنے والا مرد اور خاتون سامنے آگئے، انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو بدتمیز سیاستدان ہونے پر انڈے مارے. مرد نے کہا کہ میں نے 2 انڈے شیخ رشید کے سر پر پھوڑے اور خاتون نے منہ پر انڈے پر مارے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو دورہ برطانیہ میں انڈے مارے گئے تھے. شخ رشید پر انڈوں سے حملہ کرنے والا جوڑا سوشل میڈیا پر سامنے آ گیا ہے۔

اس جوڑے سے پوچھا گیا کہ انڈے مارنے کا آئیڈیا آپ کے دماغ میں کیسے آیا؟ جس پر اس شخص نے بتایا کہ ہم سوچ رہے تھے کہ کون سا ایسا کام کیا جائے کہ جس سے لاٹھی بھی بچ جائے اور سانپ بھی مر جائے۔ تو ہمارے ذہن میں انڈے مارنے کا خیال آیا، برطانوی کلچر میں انڈہ مارنے کی کوئی سزا بھی نہیں ہے۔ اس لیے ہم نے شیخ رشید کو انڈہ مارنے کا منصوبہ بنایا۔

اس شخص نے بتایا کہ ہم دونوں بازارسے بہترین انڈے لے کر آئے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے شیخ رشید کے سر میں انڈے میں مارے۔ جبکہ خاتون کا کہنا ہے کہ شیخ رشید میری طرف دیکھ کر مسکرائے اور میں نے ان کے منہ پرانڈے مار دیے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید بدتمیز سیاستدان ہیں ، یہ مستحق تھے کہ ان کو انڈے پڑیں۔

واضح رہے کہ 19 اگست کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید پاکستان اچیومنٹ ایوارڈ کے لیے لندن پہنچے تھے جہاں انہیں انڈے مارے گئے۔ شیخ رشید پر انڈوں پھینکنے والا شخص فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ شیخ رشید پر انڈے پھینکنے والا شخص ہجوم میں موجود تھا۔ جو موقع پاتے ہی شیخ رشید پر انڈے پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ مذکورہ شخص نے کالے رنگ کا پینٹ کوٹ پہن رکھا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ شخص کا ممکنہ طور پر کسی سیاسی جماعت سے تعلق بھی ہو سکتا ہے۔ شیخ رشید کو ایسے موقع پر ایوارڈ شو میں شرکت کرنے پر بھی تنقید کا سامنا ہے جب پوری پاکستانی قوم مسئلہ کشمیر پر سراپا احتجاج ہے۔ بظاہر شیخ رشید بھی لندن میں مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے گئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).