شوہر کے سامنے منہ بند رکھو، روٹی نہیں بنا سکتیں تو شادی نہ کرو: مسز خان کا ویڈیو وائرل


کراچی کی معروف سماجی کارکن مسز خان نے ان خواتین کو آڑے ہاتھوں لیا ہے جو گھریلو امور کی انجام دہی کو ایک طعنہ سمجھتی ہیں۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے مسز خان نے کہا کہ ہمارے زمانے میں عورت کو شروع سے سمجھایا جاتا تھا کہ اپنی زبان زیادہ مت چلاﺅ کیونکہ اگر عورت منہ زور ہوجاتی ہے تو معاملات بگڑتے ہیں۔ آج کی عورت ساس اور شوہر پر حکمرانی کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

ہمیں بتایا جاتا تھا کہ شوہر آیا ہے تو اس کے جوتے طریقے سے رکھیں اور گرم روٹی بنا کر دیں۔ اب کہتی ہیں کہ میں روٹی نہیں بناﺅں گی۔ اگر یہ نہیں کرنا چاہتیں تو شادی کیوں کی تھی۔ جب تک آپ یہ سب نہیں سیکھ نہیں جاتے تو آپ کو شادی نہیں کرنی چاہیے۔

مسز خان کا کہنا تھا شادی کا مطلب ذمہ داری ہے ، ’اپنے ماں باپ کے گھر میں تو سارے کام ہوتے تھے، کیا آپ کی ماں ماسی تھی جس نے آپ کی پرورش کی اور آپ کو کھانا پکا کر دیا؟ آپ کیسے چوہدرانی بن کے بیٹھیں گی ۔‘

انہوں نے نوجوان لڑکیوں کو نصیحت کی کہ شوہروں کے سامنے منہ بند کر کے رکھو، آج کی عورتیں بہت منہ چڑھا رہی ہیں، آج کل ٹی وی دیکھ دیکھ کر اونچا اونچا منہ کھولتی ہیں، آج کی عورت سختی برداشت نہیں کرتی، اگر سختی کی جاتی ہے تو وہ بھاگ جاتی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).