بھارتی اداکارہ سورا بھاسکر ایک صحافی کو ڈیٹ کر رہی ہیں


بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر کی ذاتی زندگی کے بارے میں خبروں کی لڑی چل رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق رائٹر ہمانشو شرما سے بریک اپ کے بعد سورا کی زندگی میں نئے شخص کی انٹری ہوگئی ہے۔ سورا بھاسکر اب سنگل نہیں ہیں، وہ مرحوم اداکار گریش کرناڈ کے بیٹے رگھوکرناڈ کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔ دونوں ایک ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔

کی اسپیشل اسکریننگ میں دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا  ‘Yomeddine’  بتایا جارہا ہے کہ گزشتہ دنوں دوںوں ایک ساتھ نکلے۔ اس کے بعد سورا اور رگھو ساتھ میں ڈنر کیلئے بھی گئے۔

رگھو کرناڈ پیشے سے صحافی اور رائٹر ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ سورا اور رگھو کی دوستی روزبروز بڑھ رہی ہے۔ دونوں میں محبت صاف نظر آ رہی ہے اگرچہ سورا بھاسکر اور رگھو کرناڈ کی جانب سے ابھی تک اس ریلیشن شپ کے بارے میں کچھ کہا نہیں گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سورا اور فلم رائٹر ہمانشو شرما نے 5 سال ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا۔ اس کے بعد دونوں کے اچانک بریک اپ کی چونکا  دینے والی خبریں آئیں۔ اور اب سورا بھاسکر کا نیا رومانس سامنے آ گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).