حمزہ علی عباسی نے بیوی کو شوبز میں کام کرنے سے روک دیا؟

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

تین دن قبل 25 اگست کو اداکار حمزہ علی عباسی سے شادی کرنے والی نیمل خاور خان کے حوالے سے شادی کے 2 دن بعد یہ خبر سامنے آئی کہ انہوں نے شوبز کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں میں نیمل خاور خان کی سوشل میڈیا پوسٹ کو بنیاد بناتے ہوئے بتایا گیا کہ انہوں نے شادی سے محض 2 دن بعد ہی شوبز کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا۔ بعض خبروں میں دعویٰ کیا گیا کہ نیمل خاور خان نے شوہر حمزہ علی عباسی کی ہدایات پر شوبز کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا۔

خبروں میں نیمل خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ کو بنیاد بنایا گیا تھا، جس میں اداکارہ نے شوبز کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا۔ اس پوسٹ میں نیمل خاور خان نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی بتایا کہ اب ان کے مدح مزید انہیں فلموں اور ڈراموں میں دیکھ نہیں پائیں گے، تاہم وہ ان کی پینٹنگز کی نمائش دیکھ سکیں گے۔ نیمل خاور خان نے پوسٹ میں بتایا کہ ان کا پہلا پیار آرٹ تھا، اس لیے اب انہوں نے شوبز کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔

اسی پوسٹ کے آخر میں نیمل خان نے مداحوں کو سال نو کی ایڈوانس مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پوسٹ میں سال نو کی ایڈوانس مبارک باد جیسا جملہ ہونے کے باوجود نیمل خان کی پوسٹ کو نیا سمجھا گیا اور اسے بنیاد بنا کر دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے حمزہ علی عباسی کے کہنے پر ایسا فیصلہ کیا۔ حقیقت یہ ہے کہ خدا کی طرف سے ان کے دل میں حمزہ علی عباسی سے شادی کی بات آنے سے قریب نو مہینے پہلے نیمل خاور خان شوبز کو خیر باد کہہ چکی تھیں۔ تاہم حمزہ عباسی اپنے مداحوں کو بدستور اپنے فن سے محطوظ کرتے رہیں گے۔

https://www.facebook.com/hamzaaliabbasi/posts/2589007851162873

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •