میڈیسن کا شعبہ چھوڑ کر فحش فلموں کی اداکارہ بننے والی خاتون چند گھنٹوں کا کتنا معاوضہ لیتی ہے؟

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

فحش فلموں کی اداکارہ سلویا سیج اس انڈسٹری میں آنے سے پہلے میڈیسن کے شعبے میں کام کر رہی تھیں لیکن انہوں نے سٹینڈ اپ کامیڈین بننے کیلئے میڈیسن کے شعبے کو خیر باد کہہ دیا۔ وہ ایک اچھی کامیڈین تو نہ بن سکیں لیکن اب وہ فحش فلموں کی اداکارہ بن چکی ہیں جو چند گھنٹوں کا معاوضہ ایک ہزار یورو یا 1110 ڈالر (تقریباً ایک لاکھ 76 ہزار 930 روپے) لیتی ہیں۔

ڈیلی سٹار کے مطابق 35 سالہ سلویا سیج جب 30 سال کی تھیں تو انہوں نے اپنی میڈیسن کی نوکری چھوڑ کر لاس اینجلس میں سکونت اختیار کرلی۔ وہ بطور سٹینڈ اپ کامیڈین اپنا کیریئر بنانا چاہتی تھیں لیکن اس شعبے میں ان کی دال نہ گل سکی۔ جب اخراجات بڑھنے لگے تو سلویا نے سٹینڈ اپ کامیڈی کے ساتھ دوسری ملازمت کا فیصلہ کیا اور یوں وہ فحش فلم انڈسٹری تک پہنچ گئیں۔

اپنے ابتدائی دنوں میں سلویا سیج ایک ہفتے میں 3 سے 5 فلمیں کرتی تھیں اور ہر فلم کے عوض انہیں ایک ہزار یورو معاوضہ دیا جاتا تھا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ایک فلم کی شوٹنگ میں 2 سے 6 گھنٹے لگتے ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ شروع میں انہیں اپنے والدین کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا لیکن بعد میں انہوں نے بھی یس شعبے کو تسلیم کر لیا۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •