فیصل آباد میں بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کروانے والی خاتون پر پولیس تشدد
فیصل آباد کے تھانہ ملت ٹاﺅن میں پولیس نے خاتون کو مبینہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سر کے بال کاٹ دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں خاتون نے بااثر ملزمان کے خلاف اپنی بچی کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تو پولیس بھی مخالفین کی حمایت پر اتر آئی۔ متاثرہ خاتون رابعہ نے الزام عائد کیا کہ پولیس کی جانب سے ملزمان سے صلح پر مجبور کیا گیا اور انکار کرنے پر خاتون پولیس افسر ایس ایچ او ارم شاہ نے قینچی سے سر کے بال کاٹ دیے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ مخالف پارٹی کے کہنے پر پولیس نے مجھے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ خاتون نے انصاف کے حصول کے لیے سی پی او کو درخواست دے دی جبکہ علاقہ مجسٹریٹ تھانہ ویمن نے متاثرہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ طلب کر لی۔
Facebook Comments HS


