ملتان میں بچیوں سے زیادتی کی ویڈیوز بنانے والی خاتون گرفتار

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ملتان میں بچیوں سے جنسی زیادتی کی ویڈیوز بنانے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔  تفصیلات کے مطابق ملتان کی رہائشی خاتون رابعہ بچیوں سے زیادتی کی ویڈیوز بناتی اور بیرون ملک اپنے شوہر کو بھیجتی تھی۔

رابعہ کے ظلم کا نشانہ بننے والی 10 سالہ کومل نے اپنی روداد پولیس کو سنا دی۔ جس کے بعد پولیس نے خاتون کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ اس سے تفتیش جاری ہے۔  خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ایسی ہی نوعیت کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا تھا۔ جب راولپنڈی پولیس نے 45 لڑکیوں کی نازیبا اور برہنہ ویڈیوز بنانے والے میاں بیوی کو گرفتار کیا تھا۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •