49 سالہ منیشا کوئرالہ نے سنجے دت سے یک طرفہ محبت کا اعتراف کر لیا


بھارتی فلم انڈسٹری میں سنجے دت کو چاہنے والی اداکاراوں کی فہرست طویل تھی ۔ فلم راکی کے بعد سنجے دت کو کئی اداکارائیں پسند کرتی تھیں ۔ مادھوری دکشت سے لے کر کئی اداکاراوں کے ساتھ سنجے کے معاشقہ کے قصے بھی مشہور رہے ہیں۔ لیکن بالی ووڈ کی اداکارہ منیشا کوئرالہ کو سنجے دت سے یکطرفہ محبت ہو گئی تھی۔

سنجے دت سے اسکول کے دنوں سے ہی یک طرفہ محبت کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ نے پردے پر سنجے دت کی ماں کا رول تک کیا ہے۔ آج بھی اگر سنجے دت ان سے کسی بات کے لئے کہتے ہیں تو وہ انکار نہیں کر پاتی ہیں۔

منیشا کوئرالا نے سنجو فلم میں سنجے دت کی ماں کا کردار ادا کیا تھا۔ حالانکہ منشیا کوئرالہ کا فلم سنجو میں نرگس کا کردار کچھ زیادہ طویل نہیں تھا ، لیکن اس کے باوجود منیشا کوئرالہ سنجے دت سے وابستہ فلم اور پروگرام کا حصہ کیوں بنتی ہیں؟

دراصل سنجے دت کو پردے پر پہلی مرتبہ دیکھ کر ہی منیشا کوئرالہ اپنا دل دے بیٹھی تھیں۔ سنجے دت کے لئے ان کی دیوانگی اس قدر تھی کہ وہ اپنی ماں سے چھپا کر سنجے دت کے پوسٹر بھی اپنی الماری میں رکھتی تھیں۔ منیشا نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سنجے دت کے لئے میری دیوانگی اسکول ٹائم سے ہی تھی، میں ان سے محبت کرتی تھی اور اپنی ماں سے چھپا کر سنجے کی تصویریں رکھتی تھی ۔

تاہم دیگر اداکاراوں کی طرح ہی منیشا کی سنجے دت کے لئے دیوانگی بھی اب کم ہوگئی ہے۔ منشیا کہتی ہیں کہ اب سنجے مجھ سے کئی مرتبہ پوچھتے ہیں کہ میں اب ان کی فین کیوں نہیں ہوں۔ میں کہہ دیتی ہوں کہ سنجے اب تم میرے دوست ہو، اب میں تمہاری فین نہیں ہوں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).