جب بھی باہر جاتی ہوں تو لگتا ہے لوگ میرے کپڑوں کے اندر تک جھانک رہے ہیں: فحش فلموں کی سابق عرب اداکارہ میا خلیفہ


فحش فلموں میں اداکاری کرنے والی لبنانی نژاد اداکارہ میا خلیفہ کا کہنا ہے کہ پورن انڈسٹری کی وجہ سے ان کی پرائیویسی بالکل ختم ہو کر رہ گئی ہے۔ وہ جب بھی باہر جاتی ہیں تو لگتا ہے کہ لوگ ان کے کپڑوں کے اندر تک جھانک سکتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں بہت شرمندگی ہوتی ہے۔

بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں میا خلیفہ نے بتایا کہ فحش فلموں میں اداکاری کا تجربہ ان کیلئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوا ہے۔ اگرچہ انہوں نے تین سال سے کسی فحش فلم میں کام نہیں کیا اور اس انڈسٹری کو مکمل طور پر چھوڑ چکی ہیں لیکن اس کے باوجود ان کی کوئی پرسنل لائف باقی نہیں رہ گئی۔

میا خلیفہ کا کہنا تھا کہ جب بھی وہ کسی عوامی مقام پر جاتی ہیں تو انہیں یہ وہم ہوتا ہے کہ جب بھی لوگوں کی مجھ پر نظر پڑتی ہے تو لگتا ہے کہ وہ میرے کپڑوں کے اندر تک دیکھ سکتے ہیں جس کے باعث انہیں بہت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب انہوں نے فحش فلموں میں اداکاری کا فیصلہ کیا تو ان کے گھر والوں کا رد عمل انتہائی شدید تھا۔ ان کے اہل خانہ نے انہیں خاندان سے مکمل طور پر الگ کر کے ان کے ساتھ رابطہ منقطع کر دیا۔

میا خلیفہ نے بتایا کہ فحش فلموں کی وجہ سے وہ تنہا ہوچکی تھیں۔ جب انہوں نے انڈسٹری چھوڑی تب بھی وہ اکیلی ہی تھیں لیکن پھر بھی یہ کام چھوڑ دیا۔ ’بعد میں مجھے احساس ہوا کہ کچھ غلطیاں قابل معافی نہیں ہوتیں لیکن وقت سبھی زخم ٹھیک کر دیتا ہے اور اب چیزیں ٹھیک ہو رہی ہیں۔‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).