آصف زرداری اور پیپلزپارٹی کے بارے میں جلد اچھی خبریں ملنے لگیں گی: شیخ رشید


وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور پیپلزپارٹی کے بارے میں اب اچھی خبریں ملیں گی۔ آصف زرداری کی ایک عادت ہے کہ وہ کھاتا ہے تو دوسروں کوبھی کھلاتا ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”جرگہ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اگر ہندوستان پاکستان کے شہروں پر حملہ کرتا ہے تو ہم نے سمارٹ بم استعمال کرنے کی تیاری کی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور پیپلزپارٹی کے بارے میں اب اچھی خبریں ملیں گی ، آصف زرداری کی ایک عادت ہے کہ وہ کھاتاہے تو دوسروں کوبھی کھلاتا ہے ۔انہوں نے کہا آصف زرداری کے دوست کہے بغیر درمیانی راستے سے پیسے دینے کے لئے تیار ہیں۔ تاہم شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف پیسے نہیں دے گا، مر جائے گا۔  شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ نواز میں ایک نئی نواز لیگ بھی بننے جا رہی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).