بختاور بھٹو کی سندھی وڈیرے کے ساتھ شادی کی اطلاعات ہیں: ظفر ہلالی


سابق سفارت کار اور تجزیہ کار ظفر ہلالی نے نجی ٹی وی پروگرام میں دعوی ٰکیا ہے کہ کہ بختاور بھٹو کی سندھی وڈیرے کے ساتھ شادی ہونے لگی ہے، بہت اچھی بات ہے اگر وہ خوش ہے۔

ظفر ہلالی نے ایک دلچسپ نکتے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آصفہ بھٹو زرداری آ کر تقریر کر رہی تھی اور اس موقع پر بلاول بھٹو نہیں تھا۔ آصفہ کی عمر کیا ہو گی جو اسے پاکستان کی سیاست کے گند میں لا رہے ہیں۔ آصفہ پڑھی لکھی ہے ، اچھی بچی ہے، ایسا لگ رہا تھا کہ بی بی (بے نظیر) بول رہی ہے۔

ظفر ہلالی کے مطابق آصفہ بھٹو کو اس لیے سیاست میں لایا جا رہا ہے کیونکہ سننے میں آیا ہے کہ آصف علی زرداری اور بلاول کی آپس میں کوئی جھڑپ ہوئی ہے اور وہ کافی دن سے ان سے ملے نہیں لیکن اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی البتہ افواہیں تو ہیں۔ مجھے بھی ایک ایسے شخص نے بتایا ہے جو ایسی چیزوں پر نظر رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ طبیعت خراب ہونے پر سابق صدر کو پمز میں منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا علاج کیا گیا اور اب وہ واپس اڈیالہ جیل لے جائے جا چکے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).