وفاقی وزیر شیخ رشید نے راولپنڈی ریلوے میں اپنے ووٹرز بھرتی کرنے کے لئے قانون کی دھجیاں بکھیر دیں


 

پاکستان ریلوے کی سی بی اے (پریم یونین) کے کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر اشتیاق عرفان نے الزام عائد کیا ہے کہ وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے راولپنڈی ڈویژن میں بھرتیوں میں اپنے سو فیصد ووٹروں کو بھرتی کر کے ریلوے کی تاریخ میں بدترین کرپشن کی ہے۔ ان بھرتیوں کے لئے قانون کی دھجیاں بکھیری گئیں اور تعلیمی قابلیت کا مذاق اڑایا گیا۔ قابلیت کی بنیاد پر زیادہ نمبر حاصل کرنے والے امیدواروں کو نظر انداز کر کے جعلی قرعہ اندازی کے ذریعے کم نمبر والوں کے نام نکالے گئے جن کی فہرست وزیر ریلوے نے تیار کی تھی۔

بند کمرے میں اس ساری کارروائی کے دوران پولیس کی بھاری نفری کمرے کے باہر جمع کی گئی تاکہ میڈیا یا دوسرے افراد کا داخلہ روکا جا سکے۔ اصول کے مطابق قرعہ اندازی اوپن ہونی چاہیے تھی لیکن اس اس قرعہ اندازی کی اطلاع کا نوٹیفیکیشن تک جاری نہیں کیا گیا۔ ریلوے انتظامیہ کو مکمل طور پر بے بس کر دیا گیا۔  وزیر ریلوے کے حکم کے مطابق ساری کارروائی خفیہ کی گئی۔

Facebook Comments HS