میڈیا منڈی کے تازہ بھاؤ – کس ویب سائٹ کی کتنی ریڈر شپ ہے؟
میڈیا منڈی میں تبدیلی آ رہی ہے۔ اسٹیبلش ویب سائٹس کی ریڈر شپ کی شرح کم ہو رہی ہے۔ ویب سائٹس کی ریڈر شپ کے حساب سے رینکنگ بنانے والے معتبر ترین ادارے الیکسا کے مطابق اہم اردو اخبارات اور بلاگز کی پاکستان میں ریڈر شپ کے حساب سے رینکنگ مندرجہ ذیل ہے۔

ڈان اردو 45 سے 54 پر ہے، دنیا کی پوزیشن 50 سے گر کر 83 ہو چکی ہے۔ ”ہم سب“ پاکستان میں پڑھی جانے والی ویب سائٹس میں 198 نمبر پر ہے، نوائے وقت ، 212 پر اور امت 217 پر۔
اس مرتبہ دو اہم ویب سائٹس منظر عام پر آئی ہیں۔ انڈیپنڈنٹ اردو اس وقت پاکستان میں پڑھی جانے والی ویب سائٹس میں 1761 نمبر پر ہے اور اردو نیوز 3111 نمبر پر۔
بلاگنگ ویب سائٹس میں پاکستان میں ریڈر شپ کے حساب سے دلیل کی رینکنگ 4504 ہے، پاکستان 24 کی 11409، مکالمہ ڈاٹ کام کی 21202، دانش ڈاٹ پی کے کی 24556 اور دنیا پاکستان کی 25649۔


