فاطمہ سہیل کا خلع لینے کا فیصلہ: اداکار محسن عباس حیدر نے سوشل میڈیا پر بدترین کردار کشی شروع کر دی


گلوکار و اداکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے شوہر سے خلع لینے کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا ہے جس پر محسن عباس نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی بیوی پر بدترین اخلاقی الزام عائد کئے ہیں۔

محسن عباس حیدر نے انسٹا گرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ” اللہ کا شکر ہے کہ آخر کار سو کر اٹھا تو خلع کی اطمینان بخش خبر ملی۔ چار سال سے جس ٹارچر سے گزر رہا تھا، وہ اختتام کو پہنچا۔ اب مجھے ایک جھوٹی اور دوسرے مردوں سے ناجائز تعلقات رکھنے والی خاتون کے ساتھ زندگی نہیں گزارنی پڑے گی۔ اگر ثبوت مانگے گئے توعدالت میں پیش کیے جائیں گے۔

محسن عباس حیدر کا کہنا تھا کہ فاطمہ سہیل کو پارٹیوں میں جانا پسند تھا۔ وہ میرے خاندان کے بچوں کو بتاتی تھی کہ وہ کس طرح کی منشیات استعمال کرتی ہے۔ فاطمہ سہیل میری زندگی میں آئی اور اس نے مجھے بکھیر کر رکھ دیا۔ میں ان چار سالوں پر کتاب لکھ سکتا ہوں جو میں نے اس طرح کی خاتون اور اس کی عجیب و غریب فیملی کے ساتھ گزارے۔ یہ میری زندگی کا سب سے برا فیصلہ تھا۔

میں نے اس سے پہلے یہ باتیں نہیں کیں کیونکہ وہ میرے نکاح میں تھی لیکن وہ مسلسل مختلف فورمز پر میری اور میرے خاندان کی تضحیک کرتی رہی۔ اس لیے میں نے اب بولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اللہ کے ہر کام میں کوئی نہ کوئی مصلحت چھپی ہوتی ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).