وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا، ہیلی کاپٹر کو لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب حافظ آباد کے دورے کے بعد لاہور واپس آ رہے تھے کہ اُن کے ہیلی کاپٹر سے پرندہ ٹکرا گیا۔ پرندہ ٹکرانے سے ہیلی کاپٹر کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا اور ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
واقعے میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار مکمل طور پر محفوظ رہے۔
Facebook Comments HS


