مبشر لقمان نے فیاض چوہان اور ٹک ٹاک فیم حریم شاہ سمیت دو خواتین پر چوری کا الزام لگا دیا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اینکرپرسن مبشر لقمان نے ایس پی ماڈل ٹاون کے نام ایک درخواست میں پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان اور دو خواتین کے خلاف الزام لگایا ہے کہ انہوں نے مبشر لقمان کے پرائیویٹ جہاز سے قیمتی اشیا چوری کیں۔

مبشر لقمان نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ فیاض الحسن چوہان کے ایما پر حریم شاہ نامی خاتون اور اس کی دوست نے ان کے جہاز میں گھس کر لاکھوں مالیت کے کیمرے اور دیگر سامان چوری کیا ہے۔ مبشر لقمان کی طرف سے درخواست ماڈل ٹاؤن لاہور کے تھانہ نصیر آباد میں بھیجی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حریم شاہ اور اسکی دوست سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک بنانے کی وجہ سے مشہور اور پچھلے دنوں صوبائی وزیر فیاض الحس چوہان کے ساتھ بھی ایک ویڈیو میں نظر آئی تھی ۔

اس حوالے سے ایس پی ماڈل ٹاون کا کہنا ہے کہ باقاعدہ انکوائری کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا اور یہ بھی چیک کیا جائے گا کہ مذکورہ خواتین لاہور ائیر پورٹ کے اندر کس طرح داخل ہوئیں۔

(بشکریہ دنیا ٹوڈے)

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •