”دیکھتے نہیں ہو، میری بہن پیچھے ہے“ آصف زرداری نے احتساب عدالت میں سکیورٹی اہلکار کو چھڑی دے ماری

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

آج صبح سابق صدر آصف زرداری احتساب عدالت میں پیشی کے دوران غصے میں آگئے۔ سابق صدرنے فریال تالپور کے آگے آنے پر سکیورٹی اہلکار کو چھڑی مار دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری کی جیل میں سہولیات سے متعلق درخواست پر سماعت جاری ہے۔ ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس سابق صدر کی درخواست پر سماعت کر رہے ہیں۔

کمرے میں سابق صدر اور ان کے وکلا عدالت میں موجود ہیں۔ رش ہونے کی وجہ سے کمرے کو بند کردیا گیا۔ سکیورٹی اہلکار کے فریال تالپور کے آگے آنے پر آصف زرداری غصے میں آ گئے اور اہلکار کو چھڑی مارتے ہوئے کہا کہ دیکھتے نہیں ہو میری بہن پیچھے ہے ۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •