جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 11 ستمبر سے سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کریں گے
سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آئندہ ہفتے 11 ستمبر سے سپریم کورٹ کے نئے عدالتی سال کے آغاز پر مقدمات کی سماعت شروع کر دیں گے ، یاد رہے کہ انہیں سپریم جوڈیشل کونسل میں صدارتی ریفرنس کا بھی سامنا ہے ۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کی سربراہی کریں گے جس میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس اعجاز الحسن شامل ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر برطانیہ میں بچوں اور اہلیہ کے نام پر جائیدادوں کو چھپانے کا الزام ہے۔ سپریم جوڈیشل کونسل کو ریفرنس ہے ۔تاہم سپریم کورٹ کے نئے عدالتی سال کا آغاز آئندہ ہفتے ہونے والا ہے ، 4 بینچز زیر التوا کیسز کی سماعت کریں گے۔
Facebook Comments HS


