غزوہ ہند کی ابتدا ہو چکی: وفاقی وزیر علی محمد خان


 وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا ہے کہ غزوہ ہند کی ابتدا ہو چکی ہے۔ جنگ کا عملی طور پر آغاز ہو چکا ہے۔ ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ کب اور کس کس جگہ پر کس طرح سے جوابی حملہ کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کر دی ہے لیکن ہم کشمیریوں کی آزادی تک ان کےساتھ ہیں۔ بھارت حملہ کر چکا ہے، ہم اس کا جواب دے رہے ہیں۔

اسلام آباد میں کشمیر سیمینار سے خطاب میں علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اس گھر کا سوچیں، جہاں جنسی زیادتی کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں 80 سال کی خاتون سے ان کے پوتوں کے سامنے زیادتی کی جا رہی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).