معروف ماڈل صوفیا مرزا کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام کی تحقیقات شروع


ایف آئی اے نے معروف ماڈل صوفیا مرزا کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایف آئی اے لاہور کو نیب کی جانب سے صوفیا مرزا کے خلاف تحقیقات کیلئے خط موصول ہوگیا جس کے بعد ایف آئی اے نے اداکارہ صوفیا مرزا سے رابطہ کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کے سلسلے میں مزید اداکاراوں کے نام سامنے آنے کا بھی امکان ہے۔ گزشتہ دنوں بھی یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ نیب نے خوش بخت عرف صوفیا مرزا کو نوٹس جاری کیا ہے تاہم اداکارہ نے صوفیہ مرزا نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ان کے سابق شوہر کا پروپگینڈا ہے جو اس وقت ناروے میں رہائش پذیر ہیں اور سابق شوہر نے انہیں بدنام کرنے کے لیے یہ افواہیں پھیلائی ہیں۔

ماڈل و اداکارہ کا کہنا تھا کہ سابق شوہر نے میرے خلاف جعلی خبریں پھیلانے کی شعوری کوشش کی ہے تاکہ جائیداد اور بچوں کے متعلق متوقع فیصلہ اس کے حق میں ہموار ہوسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب سمیت کوئی ادارہ ان سے تفتیش نہیں کر رہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).