وزیراعظم اب تاخیر سے دفتر تشریف لاتے ہیں اور جلد چلے جاتے ہیں: صحافی ہارون رشید


پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے وزیراعظم بننے کے بعد ایک دن کے لیے بھی کام سے چھُٹی نہیں لی۔ تاہم معروف صحافی ہارون الرشید نے اپنے حالیہ کالم میں لکھا ہے کہ مہینوں تک ایک بھی چھٹی نہ کرنے والے آدمی کے پاؤں تلے گھاس اُگ آئی ہے۔ وہ بددلی کا شکار ہے۔معلوم نہیں کیوں؟۔مشکلات نہیں بلکہ اندازِ فکر کی خرابی ہوتی ہے۔جو ایک پرعزم آدمی کو اس حال سے دو چار کر دیتی ہے۔

ہارون رشید کے مطابق عمران خان کا اول دن سے مسئلہ ہے کہ وہ سیاست کو سمجھتے نہیں اور ان کے مشیر ناقص ہیں۔عمران خان بار بار دھوکہ کھاتا رہتا ہے۔ مشورہ دینے والوں میں سے بعض اوقات سب سے بعد میں آنے والے کی بات مان لیتا ہے۔ بددلی کا اندازہ بدھ کو ایوانِ وزیراعظم کے بیان سے ہوا۔ گیس پر عائد ٹیکس کا معاملہ پھر سے سپریم کورٹ کے سپرد ہو گیا۔

ہارون الرشید کالم میں مزید لکھتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان مایوسی کا شکار کیوں ہیں؟ سمجھوتے پر آمادہ کیوں نظر آتے ہیں؟ یہ ان کا مزاج نہیں تھا۔ مجھے ایک ذمہ دار شخص نے بتایا ہے کہ خان صاحب تاخیر سے دفتر تشریف لاتے ہیں اور جلد چلے جاتے ہیں۔ مہینوں تک ایک بھی چھٹی نہ کرنے والا آدمی بددلی کا شکار ہے، معلوم نہیں کیوں؟۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).