کولڈ لسی اینڈ چکن مسالہ میں بولڈ سین کی شوٹنگ کیسے ہوئی؟


ان دنوں فلموں اور ٹی وی شوز سے زیادہ ویب سیریز کا رواج بڑھ گیا ہے۔ ویب سیریز کی مقبولیت بڑھنے کی ایک وجہ اس میں دکھائے جانے والے مواد کے بارے میں زیادہ آزادی بھی ہے۔ ویب سیریز میں ڈیمانڈ کے مطابق کئی مرتبہ بولڈ سین اور مسالے دار مواد کھل کر پیش کیا جاتا ہے ۔

حال ہی میں ایک ویب سیریز کولڈ لسی اور چکن مسالا نے تہکلہ مچا دیا ہے۔ اس سیریز کا دلچسپ موضوع ایک طرف، لیکن اس میں دکھایا گیا بولڈ سین بھی توجہ کھینچ رہا ہے۔ اسی بولڈ سین کے بارے میں ویب سیریز کے اداکار راجیو کھنڈی لوال نے انڈیا ٹوڈے سے ایک انٹرویو میں کھل کر بات کی ہے ۔

راجیو کھنڈیلوال نے اداکارہ دیویانکا کے ساتھ قربت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ یقینی بنانا تھا کہ دیویانکا میرے ساتھ غیر آرام دہ محسوس نہ کریں۔ میں نے پہلے ہی دن سے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہمارے درمیان کوئی جھجھک نہ ہو ۔ ورکشاپ کی وجہ سے میں اور دیویانکا ایک دوسرے کے ساتھ بے تکلف ہوئے ۔

راجیو نے ویب شو کے انٹی میٹ سین کے بارے میں کہا کہ یہ شو اپروچ کے معاملہ میں بولڈ ہے، جہاں آپ کو انٹی میٹ ہونا ہے، رومانس کے معاملہ میں یہ شو منفرد ہے، جس سے ہر کوئی وابستہ ہو گا۔ کیونکہ جب آپ کسی سے پیار کرتے ہیں، تو اس میں جسمانی قربت کا اظہار یقینی ہے۔ انٹیمیٹ سین صرف جسمانی ہی نہیں ہوتے بلکہ ذہنی سطح کی قربت بھی ہوتی ہے ۔

دیویانکا ترپاٹھی اور راجیو کھنڈیلوال کی ویب سیریز کولڈ لسی اور چکن مسالا تین ستمبر کو آلٹ بالاجی اور جی پانچ پر لانچ ہو چکی ہے۔ اس سیریز میں راجیو اور دیویانکا ٹاپ شیف کے کردار میں ہیں۔ ان دونوں کے درمیان کھٹی میٹھی کیمسٹری بھی دیکھنے کو ملے گی۔ خاص بات یہ کہ اس سیریز کے ذریعہ “یہ ہیں محبتیں” سے مشہور ہونے والی دیویانکا پہلی مرتبہ ویب سیریز کی دنیا میں قدم رکھنے جا رہی ہیں ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).