نک جونز کے بچے کی ماں بننا چاہتی ہوں: پرینکا چوپڑا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ادا کارہ پرینکا چوپڑا نے اپنے حمل کی افواہوں کے بیچ بیان دیا ہے کہ وہ ماں بننا چاہتی ہیں۔ نک جونز سے شادی کرنے کے بعد پرینکا چوپڑا کی خواہشات کی فہرست بڑھ گئی ہے۔ اپنے نئے انٹرویومیں پرینکا نے بتایا کہ وہ ماں بننا چاہتی ہیں۔ اس کے علاوہ پرینکا نے یہ بھی بتایا کہ وہ لاس اینجلس میں اپنے اور نک جوناس کے لئے گھر خریدنا چاہتی ہیں۔

پرینکا چوپڑا کے حاملہ ہونے کی خبرین کچھ دنوں سے آ رہی تھیں۔ اگرچہ پرینکا چوپڑا اور ان کی ماں کی طرف سے اسے محض افواہ قرار دیا گیا۔ ستمبر 2019 کے ووگ میگزین کے کور پر اپنی تصویر آنے کے بعد پرینکا چوپڑا نے پھر سے سرخیوں میں جگہ بنا لی ہے۔ امریکی گلوکار نک جونز سے شادی کے بعد پرینکا چوپڑا کی فلمی سرگرمیاں کم ہو گئی ہیں لیکن وہ مسلسل خبروں میں ہیں۔

انٹرویو میں پرینکا چوپڑا نے کہا ‘میں وہاں خوش رہتی ہیں، جہاں میرے آس پاس وہ لوگ موجود ہوتے ہیں، جنہیں میں پیارکرتی ہوں اورمیرے لئے وہیں میرا گھرہوتا ہے۔ اپنے لئے گھرخریدنا اوراپنا بچہ ہونا اس وقت میری ٹاپ لسٹ میں ہے’۔ پرینکا نے بالی ووڈ سے لے کرہالی ووڈ تک کے اپنے سفرکے بارے میں بھی اس انٹرویو میں کئی باتیں بتائیں۔ اس کے علاوہ پرینکا چوپڑا نے اوبراڈ میں سیٹل ہونے اور اپنی آنے والی فلم ‘دی اسکائی از پنک’ کے بارے میں بھی گفتگو کی۔

پرینکا چوپڑا نے کہا ‘میں آج جو بھی ہوں اور امریکہ میں جو بھی کر رہی ہوں، یہ سب میں نے انڈیا میں سیکھا ہے۔ میں نے خود کو قابل اعتماد رہنا سکھایا ہے۔ میں نے یہ سیکھا ہے کہ ہارنے کے بعد آپ کو کیا کرنا چاہئے، جو آپ کو کامیاب بنا دے’۔ پرینکا چوپڑا نے یہ بھی بتایا کہ میں کبھی اپنے شوہرنک جونز کے ساتھ گانے کی کوشش نہیں کرتی ۔ اپنے شوہر نک کے گانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے پرینکا چوپڑا نے کہا کہ گھرمیں وہ دونوں ساتھ مل کرگاتے ہیں، جب تک پرینکا کہیں جانے کے لئے تیار ہوتی ہیں تب تک نک پیانو بجاتے ہوئے پرینکا کا انتظارکرتے ہیں۔ پرینکا نے بتایا کہ نک جونز بہترین سنگر ہیں، اس لئے میں ان کے ساتھ گانے کی زیادہ کوشش نہیں کرتی۔

 

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •