وزیر داخلہ (بریگیڈئر) اعجاز شاہ نے ڈی پی او ننکانہ فیصل شہزاد کو گندی گالیاں دیں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

وفاقی وزیر داخلہ پیر اعجاز علی شاہ بریگیڈئر (ر) نے ننکانہ صاحب کےدورے میں ڈی پی او ننکانہ صاحب فیصل شہزاد پر ناراض  ہو کر انہیں گالیوں سے نواز دیا۔

وزیرداخلہ اعجاز شاہ کی پچھلے ہفتے ننکانہ صاحب آمد پر برہمی کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز علی شاہ نے ڈی پی او ننکانہ فیصل شہزاد کو گالی دیتے ہوئے غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں دوسرے راستے سے کیوں لے جایا گیا؟

وزیرداخلہ اعجاز شاہ بہت غصے میں نظر آرہے ہیں انہوں نے ڈی پی او ننکانہ صاحب پر برہم ہوتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ ایسا برتاؤ کیا گیا جیسے وہ کوئی سپاہی ہوں۔

وزیرداخلہ اعجاز شاہ ننکانہ صاحب کے حلقے سے رکن قومی اسمبلی ہیں۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •