فروغ نسیم الطاف حسین کے ذریعے سیاست میں آئے اور اب عمران خان کی آنکھوں کا تارا بن گئے: حفیظ اللہ نیازی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہا ہے کہ فروغ نسیم بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے ذریعے سیاست میں آئے اور بڑی خوش اسلوبی سے تحریک انصاف میں عمران خان کی آنکھوں کا تارا بن گئے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ ہم کس طرح ایسا سوال کرسکتے ہیں جس کی آئین میں گنجائش نہیں ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ اسد عمر کو آٹھ ماہ کے بعد فارغ کر دیا گیا، کچرا تو وزیر اعظم ہاﺅس میں بھی پہنچا ہوا ہے، اس کچرے سے کونسا کچرا اٹھوانا چاہتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ علی زیدی کو کراچی صاف کرنے کیلئے بھیجا گیا جس نے بیڑا غرق کردیا۔ حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ ہمیں آئین سے باہر کوئی بات نہیں کرنی چاہئے ۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •