کیا وزیراعظم عمران خان نگران حکومت کا سربراہ بننے پر آمادہ ہیں؟ ڈاکٹر شاہد مسعود کا انکشاف


نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ چُپکے سے ایک اور بات ہوئی ہے، جس کے متعلق عمران خان مانیں گے نہیں، لاکھوں مرتبہ تردید بھی کی جائے گی۔ خبر یہ ہے کہ جب یہ (ڈیل کا) معاملہ چلا تو وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں این آر او نہیں دوں گا، میں جان دے دوں گا اور این آر او نہیں کروں گا۔

اس دوران ایک بات اور چلی تھی  اور وہ یہ کہ عمران خان اس بات پر تیار تھے کہ ٹھیک ہے اسمبلی تحلیل ہو جائے، نگران حکومت آ جائے لیکن کوئی ایسا راستہ نکالا جائے کہ نگران حکومت کا سربراہ میں ہوں۔ اور دوسری سیاسی جماعتوں کے دو، دو یا تین، تین جتنے لوگ بھی آنا چاہیں وہ آجائیں۔ اُن کے ذہن میں یہی بات تھی کہ نواز شریف اور زرداری کو ہٹا دیا جائے، نگران حکومت کی سربراہی میں کروں گا۔ ڈاکٹر مسعود کے مطابق یہ بات آگے اس لئے نہیں بڑھ سکی کہ نواز شریف اور آصف زرداری نے ایسی تجویز ماننے سے صاف انکار کر دیا۔

ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتایا کہ عمران خان نگران حکومت کے سربراہ بننے پر آمادہ ہو گئے تھے لیکن وہ کبھی مانیں گے نہیں اور اس کی تردید بھی کی جائے گی۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کا زور دن بدن بڑھنے لگا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی کارکردگی پر اپوزیشن جماعتوں کی تنقید کے علاوہ عوام بھی عمران حکومت آنے کے بعد ملک میں بڑھنے والی مہنگائی اور دیگر مسائل کی وجہ سے مایوسی کا شکار ہو گئے ہیں۔

(ڈاکٹر شاہد مسعود کے مذکورہ پروگرام کا لنک نیچے دیا جا رہا ہے۔ خبر سے متعلقہ حصہ بارہویں منٹ پر وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے)


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).