شہباز گل کو مستعفی ہونے سے پہلے ہی برطرف کیا جا چکا تھا


باوثوق اطلاعات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے سابق ترجمان شہباز گِل کو مستعفی ہونے سے پہلے ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سیکریٹریٹ نے شہباز گل کو عہدے سے ہٹانے کے لیے لیٹر جاری کیا جس کے بعد وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ترجمان نے اپنے عہدے سے تحریری استعفیٰ دیا۔

ذرائع کے مطابق شہباز گل نے استدعا کی تھی کہ انہیں باعزت طریقے سے جانے کا موقع دیتے ہوئے استعفیٰ منظور کیا جائے۔ شہباز گل پر مختلف محکموں میں چھاپے مارنے کا نوٹیفکیشن سیکریٹری سے جاری کرانے کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق اس استدعا پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے پرنسپل سیکریٹری کو ہدایت دی کہ شہباز گل جیسا چاہیں، ویسا کر دیا جائے۔

شہباز گل پر مختلف محکموں میں چھاپے مارنے کا نوٹیفکیشن سیکریٹری سے جاری کرانے کا الزام ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے اپنے سیکریٹری ڈاکٹر راحیل کو بھی اسی وجہ سے عہدے سے تبدیل کر دیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).