محسن عباس حیدر کی بیوی کو چاہیے تھا کہ شوہر کی غلطی نظر انداز کر دیتی: اداکارہ میرا


پاکستان کی نامور اداکارہ میرا نے محسن عباس حیدر کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیوی کو چاہیے تھا کہ شوہر کی غلطی نظر انداز کر دیتی۔

ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی محسن عباس حیدر کے ساتھ کام کر چکی ہیں اور اس دوران اداکار کا رویہ بہت دوستانہ تھا۔انہوں نے کہا کہ محسن عباس باصلاحیت اداکار اور اچھے انسان ہیں۔ انسانوں سے غلطیاں ہو جاتی ہیں۔ فاطمہ سہیل کو چاہیے تھا کہ شوہر کی غلطیوں کو نظر انداز کرتی۔

خیال رہے کہ محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے لاہور کی فیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔ فاطمہ سہیل نے دو ماہ قبل الزام لگایا تھا کہ محسن انہیں کئی برسوں سے تشدد کا نشانہ بناتے آرہے ہیں، یہاں تک کہ محسن نے انہیں اس وقت بدترین جسمانی اورذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ حاملہ تھیں۔ علاوہ ازیں فاطمہ نے اپنے شوہر کو بے وفا قرار دیتے ہوئے ان کے اور ماڈل نازش جہانگیر کے درمیان ناجائز تعلقات کا بھی الزام لگایا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).