بھارتی اداکارہ چاہت کھنہ کاسٹنگ کاؤچ کو جائز سمجھتی ہیں: می ٹو موومنٹ پر سخت تنقید


معروف بھارتی اداکارہ چاہت کھنہ نے می ٹو موومینٹ کے بارے میں حیران کن تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے می ٹو موومنٹ کو ایک فیشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو باتیں اچھالی گئیں وہ فلم انڈسٹری میں معمول کا حصہ ہیں۔

گزشتہ برس بھارتی فلم انڈسٹری میں  می ٹو موومینٹ نے طوفان برپا کر دیا تھا۔ کئی نامور شخصیات پر جنسی استحصال اور ریپ جیسے الزام لگے۔ کچھ معاملوں میں الزامجات کی زد میں آنے والے کو کلین چٹ مل گئی لیکن بالی ووڈ میں کاسٹنگ کاؤچ پر بحث آج تک جاری ہے۔

حال ہی میں معروف اداکارہ چاہت کھنہ نے می ٹو موومینٹ کو ایک فیشن قرار دے دیا ہے۔ چاہت کھنہ نے فلمی رسالے اسپاٹ بوائے کو دیے ایک انٹرویو میں اپنی نجی زندگی اور شو بزنس کے بارے میں کئی انکشافات کئے ہیں۔ کاسٹنگ کاؤچ کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ فلموں میں کاسٹنگ کرنے کا ایک طریقہ کار ہے۔ اگر میں آپ کے لئے یہ کر رہا ہوں تو آپ کو بدلے میں میرے لئے کچھ اور کرنا ہوگا۔ یہ اداکارہ اور فلم میکر کے درمیان کا معاملہ ہے۔ ایسی کوئی پابندی نہیں ہے۔ اگرچہ اب کاسٹنگ کاؤچ کا رجحان کچھ حد تک کم ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے بہت سے بھونڈے پیغامات ملے لیکن میں نہیں مانا۔ آج میں ٹی وی انڈسٹری میں ہی خود کو محفوظ سمجھتی ہوں۔ می ٹو کے بارے میں چاہت نے کہا وہ اس دور کا ایک فیشن ٹرینڈ بن گیا تھا۔ کسی نے فائدہ اٹھایا تو کسی نے نہیں۔ کچھ ایسی اداکارائیں بھی تھیں جنہوں نے چیک لے کر اپنا منھ بند رکھا اور جن کا پبلسٹی اسٹنٹ تھا، وہ کام کر گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).