راکھی ساونت کے رونے دھونے میں کیا راز چھپا ہے؟ کیا طلاق ہو گئی؟


بھارت کی بے باک اداکارہ راکھی ساونت نے اب انسٹاگرام پر اپنے رونے دھونے کی وڈیو چلا رکھی ہے۔ ابھی چند ہفتے قبل انہوں نے بیرون ملک مقیم ایک بھارتی بزنس مین سے شادی کا اعلان کیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ وہ بھارتی فلم انڈسٹری چھوڑ کر جا رہی ہیں۔

اب راکھی ساونت اپنے انسٹاگرام پر مسلسل غمزدہ اور روتے ہوئے بلیک اینڈ وائٹ ویڈیوز بنا کر شیئر کر رہی ہیں جن کے پس منظر مین میش کے غمزدہ گانوں کی آواز سنائی دے رہی ہے۔

راکھی ساونت کو مسلسل تنازعات کی وجہ سے ڈراما کوئن کہا جاتا ہے۔ ان کے مداح راکھی کی ان ویڈیوز کو دیکھ کر پوچھ رہے ہیں کہ کیا ان کی اپنے مبینہ شوہر رتیش سے طلاق ہو گئی ہے یا راکھی کے شوہر رتیش نے انہیں چھوڑ دیا ہے؟

28 جولائی کو راکھی ساونت نے ممبئی میں خفیہ طور پر شادی کر لی تھی ۔ پہلے اس خفیہ شادی کو راکھی نے برائیڈل فوٹو شوٹ بتایا تھا لیکن بعد میں این آر آئی بزنس مین سے شادی کرنے کا انکشاف کرکے سبھی کو چونکا دیا تھا ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).