صحافتی اطلاع درست، حکومتی تردید غلط: معاشی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے آئی ایم ایف کا ایس او ایس مشن کل پاکستان پہنچے گا


رواں مالی سال کی پہلے دو ماہ میں پاکستان کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے آئی ایم ایف کا ایس او ایس مشن (کل) پیر کو پاکستان پہنچے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف کاایس او ایس مشن حکام وزارت خزانہ سے مشاورت کرے گا۔ مشن کو بریفنگ دی جائے گی۔ 648 ارب روپے کے ٹیکس ہدف کے تعاقب میں 580 ارب روپے جمع ہونے کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اس پر بھی غور کیا جائے گا کہ گیس اور بجلی کے نقصانات کم کرنے کے لیے حکمت عملی پر کتنا عمل ہوا۔

ایس او ایس مشن کی سربراہی آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جنوبی اور وسطی ایشیا جہاد ازعور کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے جب مختلف صحافیوں نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے آئی ایم ایف کے ایس او ایس مشن کی 16 تاریخ کو پاکستان آمد کی اطلاع کی تھی تو وزارت خزانہ سمیت حکومتی اور ریاستی ذرائع نے اس کی پرزور تردید کی تھی۔ (تردید کا لنک نیچے ملاحظہ کیجئے)

https://www.app.com.pk/no-imf-sos-mission-programme-renegotiating-finance-ministry/


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).